فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا این ڈی ایم اے کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، مون سون صورتحال، قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاریوں پر بریفنگ، آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا این ڈی ایم اے کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، مون سون صورتحال، قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاریوں پر بریفنگ، آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ہیڈکوارٹرز میں قائم نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) کا دورہ کیا جہاں انہیں ملک میں جاری مون سون سیزن کے دوران قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاریوں اور مربوط ردعمل کے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کی عملی صلاحیتوں، جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ردعمل کے نظام اور آفات کی نگرانی کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ بریفنگ کے دوران ’’ڈیزاسٹر لینس 2026‘‘ کے ذریعے موجودہ مون سون صورتحال اور مختلف نوعیت کے خطرات کی نگرانی کے نظام کا بھی جائزہ پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: افواجِ پاکستان اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار، علاقائی امن و استحکام کے لیے پرعزم ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی قومی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے این ڈی ایم اے کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آفات کے دوران بروقت تیاری، مؤثر ادارہ جاتی رابطہ کاری اور فوری ردعمل انسانی جانوں اور اہم تنصیبات کے تحفظ کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج سول انتظامیہ اور این ڈی ایم اے کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں اور ضرورت پڑنے پر امدادی، ریسکیو اور بحالی کی کارروائیوں میں بھرپور معاونت فراہم کریں گی۔

Related Articles