یوم استحصال کشمیر ، پاک ا فواج کا کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی، حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ

یوم استحصال کشمیر ، پاک ا فواج کا کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی، حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پاک فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے حق خودارادیت کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایڈمرل نوید اشرف، چیف آف نیول اسٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، چیف آف ایئر اسٹاف اور مسلح افواج پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج کشمیری عوام کی جانب سے اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گی جو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں تسلیم شدہ ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :افواجِ پاکستان اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار، علاقائی امن و استحکام کے لیے پرعزم ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

آئی ایس پی آر کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی موجودگی، انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیاں اور علاقے کی آبادیاتی ساخت میں تبدیلی کی کوششیں باعث تشویش ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ایسے اقدامات، اشتعال انگیز بیانات اور سخت رویے سے خطے میں عدم استحکام بڑھتا ہے اور عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔

پاک فوج نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں مستقل امن اور استحکام کا تعلق جموں و کشمیر کے تنازع کے منصفانہ اور پرامن حل سے ہے جو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

 یہ بھی پڑھیں :بھارت کو جنگ میں شکست دینے کا ایک سال مکمل ہونے پر افواج پاکستان کا اہم پیغام آگیا

بیان کے مطابق پاکستان کی عوام اور مسلح افواج نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیری عوام کے ساتھ ان کی جدوجہد میں یکجہتی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

editor

Related Articles