سگریٹ کی عادت سے نجات کا انوکھا طریقہ، چابی بیوی کے حوالے کر دی

سگریٹ کی عادت سے نجات کا انوکھا طریقہ، چابی بیوی کے حوالے کر دی

ترکی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے سگریٹ نوشی کی عادت چھوڑنے کے لیے ایسا غیر معمولی طریقہ اپنایا جس نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شخص نے اپنے سر کے لیے ایک خاص تالے والا لوہے کا پنجرہ تیار کروایا اور اس کی چابی اپنی اہلیہ کے حوالے کر دی، تاکہ وہ دن بھر سگریٹ نہ پی سکے۔

یہ بھی پڑھیں:غیر معمولی ذہانت، 18 سالہ نوجوان دنیا کے کم عمر ترین پروفیسر بن گیا

بتایا جاتا ہے کہ پنجرہ صرف کھانے کے اوقات میں کھولا جاتا تھا، جبکہ باقی وقت بند رہتا تھا، جس کی وجہ سے وہ سگریٹ نوشی سے دور رہنے پر مجبور تھا۔ اس منفرد اقدام کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے مختلف انداز میں ردعمل دیا۔ کچھ نے اس شخص کے مضبوط ارادے کو سراہا، جبکہ کئی افراد نے اسے حیران کن اور مزاحیہ قرار دیا۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی ترک کرنا صحت کے لیے نہایت ضروری ہے، تاہم اس مقصد کے لیے انتہائی یا خطرناک طریقے اختیار کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ طبی ماہرین کے مطابق سگریٹ چھوڑنے کے خواہشمند افراد کو ڈاکٹر یا مستند ماہرِ صحت سے مشورہ کرنا چاہیے، تاکہ محفوظ اور مؤثر طریقے سے اس عادت پر قابو پایا جا سکے۔

editor

Related Articles