میاں نوید اور ٹک ٹاکر سنبل ملک کی مبینہ آڈیو کال سوشل میڈیا پر وائرل

میاں نوید اور ٹک ٹاکر سنبل ملک کی مبینہ آڈیو کال سوشل میڈیا پر وائرل

سوشل میڈیا پر مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں نوید اور ٹک ٹاکر سنبل ملک کے درمیان ہونے والی ایک مبینہ آڈیو کال تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دونوں کے درمیان گھر اور گاڑی سے متعلق گفتگو سنائی دینے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

وائرل آڈیو، جس کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی، میں خاتون کی آواز سے منسوب شخص مبینہ طور پر کہتی ہیں، ’’جانو ایک گھر مانگا ہے، ایک گاڑی مانگی ہے۔‘‘ اس پر مرد کی آواز سے منسوب شخص، جسے سوشل میڈیا صارفین میاں نوید قرار دے رہے ہیں،جواب دیتا ہے، ’’وہ بعد کی باتیں ہیں، اگر تم نے مجھے نہیں بلانا تو صاف بتا دو کہ میاں صاحب آپ نہ آئیں۔‘‘

آڈیو میں خاتون مبینہ طور پر مزید کہتی ہیں، ’’میاں صاحب آئیں، موسٹ ویلکم، لیکن ایک گاڑی ہی تو مانگی ہے، کچھ نہیں ہوتا، آپ ایک گاڑی گفٹ کر دیں گے تو اللہ آپ کو اور دے گا۔ ہم جیسے غریبوں اور مظلوموں کی دعائیں لینی چاہئیں، آپ کو پتا ہے سنبل ملک بہت بڑی مزدور ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: بجٹ ، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور ٹک ٹاکرز کی آمدن سے متعلق بڑا فیصلہ

گفتگو کے دوران مرد کی آواز سے منسوب شخص مبینہ طور پر دوبارہ پوچھتا ہے، ’’سنبل، مجھے بلانا ہے یا نہیں؟‘‘ جس پر خاتون جواب دیتی ہیں، ’’بلانا ہے لیکن جو مانگا ہے وہ چاہیے، وہ ملے گا؟‘‘

بعد ازاں مرد کی آواز سے منسوب شخص مبینہ طور پر کہتا ہے، ’’وہ بعد کی باتیں ہیں، نوید مل گیا تو ہر چیز مل جائے گی، لیکن تم نے پہلے ہی ڈیمانڈز اتنی زیادہ کر دی ہیں کہ میرے دل سے اترتی جا رہی ہو، ان چیزوں سے گھر بھرا پڑا ہے۔‘‘

آڈیو میں خاتون مبینہ طور پر ثاقب چدھڑ کا بھی ذکر کرتی ہیں اور کہتی ہیں، ’’جب سے میں نے ثاقب چدھڑ کی ویڈیو دیکھی ہے نا‘‘ جس پر مرد کی آواز سے منسوب شخص مبینہ طور پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حریم فاروق کی نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

تاحال میاں نوید یا سنبل ملک کی جانب سے اس مبینہ آڈیو کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، جبکہ اس آڈیو کی صداقت یا اس میں شامل آوازوں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

Related Articles