پاسپورٹ فیس ادائیگی کا نظام مزید آسان بنانے کی ہدایت، کیش لیس سہولت کا جائزہ

پاسپورٹ فیس ادائیگی کا نظام مزید آسان بنانے کی ہدایت، کیش لیس سہولت کا جائزہ

ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا نے پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کے عمل کو مزید آسان، شفاف اور عوام دوست بنانے کے لیے کیش لیس نظام کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

انہوں نے پاسپورٹ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاسپورٹ فیس کی ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔

ڈیجیٹل نظام کی جانچ

دورے کے دوران ڈی جی امیگریشن نے خود کیو آر (QR) کوڈ کے ذریعے پاسپورٹ فیس ادا کرکے کیش لیس ادائیگی کے عمل کی جانچ کی،انہوں نے جدید ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہریوں کو بہتر اور تیز رفتار سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :طاقتور پاسپورٹس کی نئی رینکنگ جاری،پاکستان کا کتنا نمبر ؟

عوامی سہولت پر زور

محمد علی رندھاوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کیش لیس فیس ادائیگی کے نظام کو مزید آسان اور مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو فیس جمع کرانے کے لیے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے،انہوں نے کہا کہ جدید ادائیگی کے طریقہ کار سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ پاسپورٹ کے حصول کے عمل میں شفافیت بھی مزید بہتر ہوگی۔

انتظار گاہوں کی بہتری

ڈی جی امیگریشن نے پاسپورٹ ہیڈکوارٹرز کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پاسپورٹ ہالز اور شہریوں کے لیے قائم انتظار گاہوں کو صاف ستھرا، منظم اور آرام دہ رکھا جائے،انہوں نے کہا کہ شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول کے دوران بہتر ماحول فراہم کرنا ادارے کی اہم ذمہ داری ہے،امیگریشن حکام کے مطابق کیش لیس ادائیگی کے نظام کو مزید فعال بنانے کے لیے ضروری اقدامات جاری ہیں تاکہ عوام کو جدید سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

editor

Related Articles