تھائی لینڈ میں فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں 24 سالہ فٹبالر سوفوان آوائے جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 12 دیگر کھلاڑی زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی تھائی لینڈ کے شہر سنگائی کولوک کے سانتی پھاپ اسٹیڈیم میں گولوک ایف اے کپ کے ایک مقامی میچ کے دوران پیش آیا،میچ جاری تھا کہ اچانک آسمانی بجلی میدان میں آ گری، جس سے کھلاڑی اور دیگر افراد اس کی زد میں آ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے کے فوراً بعد ساتھی کھلاڑیوں اورانتظامیہ نے متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی، شدید زخمی ہونے والے سوفوان آوائے کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹر انہیں بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے اور وہ دورانِ علاج دم توڑ گئے۔
یہ بھی پڑھیں :تھر پارکر میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 8 افراد جاں بحق
حادثے میں زخمی ہونے والے 12 افراد کو بھی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے،زخمیوں میں ایک ملائیشین فٹبالر بھی شامل بتایا گیا ہے،سوفوان آوائے مقامی ٹیم سیمکولٹس کی نمائندگی کر رہے تھے۔
حال ہی میں تھائی لینڈ کے تھرڈ ڈویژن کلب یالا ایف سی کے ساتھ معاہدہ کیا تھا،ان کی اچانک موت پر کلب انتظامیہ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کی فٹبال کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں مون سون کے موسم کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات نسبتاً عام ہیں، اور گزشتہ چند برسوں میں بھی اس نوعیت کے کئی جان لیوا حادثات پیش آ چکے ہیں، جس کے باعث بارش اور گرج چمک کے دوران کھلے میدانوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں سے متعلق حفاظتی اقدامات پر زور دیا جاتا ہے۔
🇹🇭 Horrifying moment from Thailand when a freak lightning strike kills a football player and injures 12 others during a match pic.twitter.com/lAwYJxhtUo
— Visegrád 24 (@visegrad24) August 5, 2026

