وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر وفد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ،ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر وفد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ،ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ۔ عمرہ کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفد کے دیگر ارکان نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی، قومی سلامتی، امت مسلمہ کے اتحاد اور عالم اسلام سمیت پوری دنیا میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

عمرہ کی ادائیگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفد کے دیگر ارکان کو کعبہ شریف کی زیارتِ خاص کی سعادت بھی حاصل ہوئی جہاں انہوں نے نوافل ادا کیے اور عبادت میں وقت گزارا۔

 یہ بھی پڑھیں :وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ، خانہ کعبہ کے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے 

وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل تھے جنہوں نے مقدس مقامات پر ملکی سلامتی، معاشی استحکام اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دعائیں کیں۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے تھے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ یہ دورہ مذہبی اہمیت کے ساتھ ساتھ سفارتی حوالے سے بھی انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورۂ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت، دفاعی تعاون، توانائی، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کریں گے ۔

 یہ بھی پڑھیں :مکہ مکرمہ : آب زمزم اور عرق گلاب سے غسل کعبہ کی روح پرور تقریب کا انعقاد

ذرائع کے مطابق دونوں رہنما پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے جاری منصوبوں، اقتصادی تعاون کے فروغ اور خطے میں امن و استحکام سے متعلق امور پر بھی گفتگو کریں گے۔

حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔

 

editor

Related Articles