سلمان خان کو قانونی مشکل کا سامنا، بہن سمیت عدالت میں طلب

سلمان خان کو قانونی مشکل کا سامنا، بہن سمیت عدالت میں طلب

بھارت کے شہر چندی گڑھ کی ایک مقامی عدالت نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان، ان کی بہن الویرا خان اگنی ہوتری اور اسٹائل اینڈ کنٹینٹ جیولری پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز کو دھوکا دہی کے مقدمے میں طلب کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے تمام فریقین کو 5 اکتوبر کو پیش ہو کر اپنے خلاف عائد الزامات پر جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

یہ مقدمہ چندی گڑھ کے تاجر ارون گپتا کی درخواست پر درج کیا گیا، جن کا مؤقف ہے کہ انہیں ‘بینگ ہیومن’ جیولری شوروم کھولنے کے لیے منافع بخش کاروبار کے وعدے کیے گئے، تاہم بعد ازاں کمپنی نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے، جس کے نتیجے میں انہیں کروڑوں روپے کا مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں :اےآئی سے بنائے گئےپیر کامل ناول کےمناظر پر عمیرہ احمد کا ردعمل سامنے آ گیا

درخواست گزار کے مطابق انہوں نے شوروم کے قیام پر تقریباً 3 کروڑ بھارتی روپے کی سرمایہ کاری کی، جن میں ایک کروڑ روپے صرف شوروم کی تعمیر اور تیاری پر خرچ ہوئے۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ کاروبار شروع ہونے کے بعد کمپنی نے معاہدے کے مطابق مارکیٹنگ اور کاروباری معاونت فراہم نہیں کی، جبکہ فروری 2020 میں جیولری سپلائی کرنے والا مرکزی اسٹور بند ہونے سے کاروبار شدید متاثر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں :شاہ رخ خان کے نئے روپ نے مداحوں کو حیران کر دیا، کنگ کی تصویر وائرل

ارون گپتا نے الزام عائد کیا ہے کہ کمپنی سے وابستہ 6 افراد نے غلط معلومات اور وعدوں کے ذریعے انہیں سرمایہ کاری پر آمادہ کیا۔

دوسری جانب اسٹائل اینڈ کنٹینٹ جیولری پرائیویٹ لمیٹڈ ان الزامات کی تردید کر چکی ہے۔ کمپنی کا مؤقف ہے کہ 2018 میں ہونے والے معاہدے میں سلمان خان کا براہ راست کوئی کردار نہیں تھا، جبکہ سلمان خان فاؤنڈیشن نے 2015 میں صرف ‘بینگ ہیومن’ برانڈ کا لائسنس جاری کیا تھا۔ کمپنی کے مطابق جیولری کاروبار کی تمام انتظامی اور تجارتی ذمہ داری متعلقہ کمپنی کے پاس تھی۔

editor

Related Articles