پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کی دعوت قبول کر لی ، بڑی شرط سامنے آگئی

پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کی دعوت قبول کر لی ، بڑی شرط سامنے آگئی

وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس میں باضابطہ بات چیت کی پیشکش کر دی ہے۔ حکومت کی جانب سے یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ملک میں سیاسی کشیدگی کم کرنے اور اہم قومی معاملات پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما عامر ڈوگر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال پارلیمانی معاملات اور حکومت و اپوزیشن کے درمیان ممکنہ مذاکرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

حکومتی نمائندوں نے ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کو مذاکرات کی باضابطہ دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی تجویز کردہ جگہ پر بھی بات چیت کی جا سکتی ہے تاکہ مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کا بل آدھا کرنا ہے ؟ آسان فارمولا جان لیں

ذرائع کے مطابق حکومت نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اختلافات کا حل صرف مذاکرات اور سیاسی مکالمے کے ذریعے ہی ممکن ہے اس لیے دونوں فریقوں کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے حکومتی پیشکش پر فوری ردعمل دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجویز پارٹی قیادت کے سامنے رکھی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی کی اندرونی مشاورت کے بعد ہی حکومت کو باضابطہ جواب دیا جائے گا۔

سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بار بار مذاکرات کی پیشکش اور پی ٹی آئی کی جانب سے مشاورت کے بعد جواب دینے کا مؤقف اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دونوں فریق براہِ راست تصادم کے بجائے سیاسی رابطوں کے دروازے کھلے رکھنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایزی پیسہ صارفین کے لیے اہم الرٹ

مبصرین کے مطابق اگر دونوں جانب سے لچک کا مظاہرہ کیا گیا تو یہ پیش رفت ملک میں جاری سیاسی کشیدگی میں کمی، پارلیمانی نظام کے استحکام اور اہم قومی معاملات پر اتفاقِ رائے کی جانب ایک مثبت قدم ثابت ہو سکتی ہے۔ تاہم مذاکرات کے آغاز اور ان کے ایجنڈے سے متعلق حتمی فیصلہ دونوں فریقوں کی آئندہ مشاورت کے بعد ہی سامنے آئے گا

Qaisar Mirza
editor

Related Articles