پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کے ساتھ ایزی پیسہ صارفین کو بھی مختلف نوعیت کے آن لائن فراڈ، جعلی کالز اور سوشل انجینئرنگ حملوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ معمولی سی غفلت بھی اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے کا سبب بن سکتی ہے اس لیے ہر صارف کو احتیاط کے ساتھ ساتھ فراڈ کی صورت میں فوری کارروائی کا طریقہ بھی معلوم ہونا چاہیے۔
سائبر سیکیورٹی ماہرین کے مطابق فراڈیے اکثر خود کو ایزی پیسہ بینک ایف آئی اے پولیس یا کسی سرکاری ادارے کا نمائندہ ظاہر کرتے ہیں۔ وہ فون کال واٹس ایپ ایس ایم ایس یا سوشل میڈیا کے ذریعے صارفین کو یہ کہہ کر ڈراتے یا لالچ دیتے ہیں کہ ان کا اکاؤنٹ بلاک ہو جائے گا، کے وائی سی (KYC) مکمل کریں، انعام جیتا ہے یا فوری تصدیق ضروری ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایزی پیسہ یا کوئی بھی مالیاتی ادارہ کبھی بھی صارف سے فون پر PIN، OTP، پاس ورڈ یا مکمل اکاؤنٹ کی معلومات طلب نہیں کرتا۔
یہ بھی پڑھیں:سونا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ، ماہرین نے بڑی پیشگوئی کر دی
اگر فراڈ ہو جائے تو فوراً کیا کریں؟
ماہرین کے مطابق اگر کسی صارف کو شک ہو کہ اس کے اکاؤنٹ سے فراڈ ہوا ہے یا اس کی معلومات کسی فراڈی کے ہاتھ لگ گئی ہیں تو وقت ضائع کیے بغیر درج ذیل اقدامات کریں:
1۔ فوری طور پر ایزی پیسہ ہیلپ لائن سے رابطہ کریں
اپنے اکاؤنٹ کو عارضی طور پر بلاک یا محفوظ کروانے کے لیے فوراً ایزی پیسہ کسٹمر سروس سے رابطہ کریں تاکہ مزید لین دین روکا جا سکے۔
2۔ ایزی پیسہ ایپ یا قریبی فرنچائز سے رپورٹ درج کرائیں
اگر اکاؤنٹ تک رسائی موجود ہو تو فوری طور پر PIN تبدیل کریں، جبکہ قریبی ایزی پیسہ فرنچائز پر جا کر بھی شکایت درج کرائی جا سکتی ہے۔
3۔ بینک اکاؤنٹ منسلک ہو تو متعلقہ بینک کو بھی اطلاع دیں
اگر ایزی پیسہ کسی بینک اکاؤنٹ سے منسلک ہے تو بینک کی ہیلپ لائن پر بھی فوری اطلاع دیں۔
4۔ ایف آئی اے کے نیشنل سائبر کرائم ونگ سے شکایت کریں
اگر آن لائن فراڈ، جعلی لنک، ہیکنگ یا سوشل میڈیا کے ذریعے دھوکہ دیا گیا ہو تو ایف آئی اے کے نیشنل سائبر کرائم ونگ (NCCIA) میں آن لائن یا تحریری شکایت درج کرائیں۔
5۔ تمام شواہد محفوظ رکھیں
فراڈی کال کا نمبر، واٹس ایپ چیٹ، ایس ایم ایس، ٹرانزیکشن آئی ڈی، اسکرین شاٹس اور ادائیگی کی تمام تفصیلات محفوظ رکھیں کیونکہ تحقیقات کے دوران یہی ثبوت کام آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کے لیے بڑی خوشخبری، حکومت کا 19 لیٹر پانی کی بوتلیں مفت دینے کا اعلان
فراڈ سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟
-
اپنا PIN، OTP یا پاس ورڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔
-
صرف ایزی پیسہ کی آفیشل ایپ استعمال کریں۔
-
نامعلوم لنکس پر کلک نہ کریں۔
-
کسی کے کہنے پر Screen Sharing یا Remote Access ایپ انسٹال نہ کریں۔
-
ہر ٹرانزیکشن کا SMS ضرور چیک کریں۔
-
مشکوک سرگرمی نظر آئے تو فوراً PIN تبدیل کریں۔

