خضدار: گریشہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ویڈیو شوٹنگ میں مصروف کالعدم بی ایل اے کے 8 دہشت گرد ہلاک

خضدار: گریشہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ویڈیو شوٹنگ میں مصروف کالعدم بی ایل اے کے 8 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے گریشہ میں سکیورٹی فورسز اور کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے وابستہ مسلح افراد کے درمیان مقابلے میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق یہ کارروائی آپریشن ردّالفتنہ 3 کے تحت جاری کارروائیوں کا حصہ ہے۔ سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران بی ایل اے کے 8 مسلح کارندوں کو ہلاک کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے خطے کی سکیورٹی کے لیے کوششیں یکجا کر دیں، احسن اقبال

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد حملے سے متعلق جعلی ویڈیوز تیار اور سوشل میڈیا پر نشر کرنے کے بعد اپنی کارروائی کو کامیاب ظاہر کرنے کے لیے مزید ویڈیوز بنانے میں مصروف تھے تاہم سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں نشانہ بنا دیا۔

Related Articles