10 ہزار روپے اور الیکٹرک بائیک گھر بیٹھے حاصل کرنے کا طریقہ سامنے آگیا

10 ہزار روپے اور الیکٹرک بائیک گھر بیٹھے حاصل کرنے کا طریقہ سامنے آگیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے فلاحی پروگرام مریم کو بتائیں کے تحت مستحق افراد کے لیے مالی امداد سمیت مختلف سہولتیں حاصل کرنے کا طریقہ سامنے آگیا ہے، جس کے ذریعے اہل شہری گھر بیٹھے امداد کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے کے مختلف طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد پروگرامز جاری ہیں، جن میںمریم کو بتائیں بھی شامل ہے،اس پروگرام کے تحت مستحق افراد کو مالی معاونت کے ساتھ علاج معالجے میں مدد اور مختلف ضروری اشیا فراہم کی جا رہی ہیں۔

10 ہزار روپے تک امداد

پروگرام کے تحت اہل اور مستحق افراد کو 10 ہزار روپے تک مالی مدد فراہم کی جا رہی ہے، امداد کا مقصد ضرورت مند شہریوں کی مشکلات کم کرنا اور انہیں فوری مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔

مختلف سہولتیں بھی شامل

یہ بھی پڑھیں :صرف 2,100 روپے میں الیکٹرک بائیک حاصل کریں

مریم کو بتائیں پروگرام صرف مالی امداد تک محدود نہیں بلکہ اس کے تحت مستحق افراد کو مختلف نوعیت کی سہولتیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں،ان سہولتوں میں علاج معالجے میں مدد، وہیل چیئرز، بیساکھی، ہیئرنگ ایڈ اور الیکٹرک بائیک سمیت دیگر معاونت شامل ہے۔

80 ہزار سے زائد افراد مستفید

اب تک اس پروگرام کے تحت 80 ہزار سے زائد افراد کو مالی معاونت اور دیگر سہولتیں فراہم کی جا چکی ہیں،حکومت کے مطابق پروگرام کے ذریعے مستحق افراد کو ممکنہ حد تک ان کی دہلیز پر سہولتیں پہنچائی جا رہی ہیں تاکہ انہیں امداد کے حصول کے لیے مختلف سرکاری دفاتر کے چکر نہ لگانا پڑیں۔

گھر بیٹھے درخواست کیسے دیں؟

جو شہری پروگرام کی مقررہ اہلیت پر پورا اترتے ہیں وہ امداد حاصل کرنے کے لیے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں،رجسٹریشن کے لیے 1000 پر کال کی جا سکتی ہے، جبکہ آن لائن درخواست دینے کے لیے پنجاب حکومت کے متعلقہ پورٹل پر بھی اپلائی کیا جا سکتا ہے۔

آن لائن درخواست کا طریقہ

آن لائن درخواست کے لیے شہری  mkb.punjab.gov.pkپر جا سکتے ہیں اور وہاں موجود طریقہ کار کے مطابق اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں،درخواست دینے سے قبل شہریوں کو اپنی اہلیت اور مطلوبہ معلومات سے متعلق تفصیلات ضرور چیک کرنی چاہئیں تاکہ درخواست کے عمل میں کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔

پنجاب حکومت کے مطابق مریم کو بتائیں پروگرام کا مقصد ضرورت مند افراد تک براہ راست پہنچنا اور انہیں مالی امداد کے ساتھ ایسی سہولتیں فراہم کرنا ہے جو ان کی روزمرہ زندگی کو آسان بنانے میں مددگار ثابت ہوں۔

editor

Related Articles