یومِ آزادی کے موقع پر انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے بلوچی زبان میں خوبصورت ملی نغمہ پاک اے وطن ریلیز کردیا، جس میں وطن سے محبت اور قومی یکجہتی کے جذبات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
یومِ آزادی کے موقع پر وطن سے سچی محبت کا اظہارکرتے ہوئے مشہور بلوچ گلوکار اختر چنال نے اپنے مخصوص روایتی انداز اور جوشیلے بلوچی بولوں کے ذریعے پاک سرزمین سے والہانہ عشق کی عکاسی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :بانی پاکستان کو خراج عقیدت، آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’پیغام قائد‘ جاری
ثقافت اور حب الوطنی کا حسین سنگم اس بات کا خوبصورت مظاہرہ ہے کہ بلوچستان کا رنگ، سر اور ہر بول پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لیے دھڑکتا ہے، ملی نغمہ میں اس عزم کا اظہار ہے کہ ہمارا پیارا پاکستان صرف ایک جغرافیہ نہیں بلکہ ہماری پہچان ہے جس کے لیے جان بھی قربان ہے۔
ملی نغمہ میں پاک وطن سے محبت کی یہ گونج ملک کے کونے کونے میں اتحاد، یکجہتی اور بھائی چارے کا روشن پیغام عام کرتی ہے،روح کو گرما دینے والا جذبہ: اختر چنال کے سحر انگیز اور والہانہ اندازِ بیان نے اس حقیقت کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے کہ پاکستان کی محبت ہر وادی، ہر بولی اور ہر دل میں یکساں موجزن ہے۔
🚨یومِ آزادی پر آئی ایس پی آر کا بلوچی زبان میں ملی نغمہ ’’پاک اے وطن‘‘ ریلیز، اختر چنال کی آواز میں حب الوطنی، ثقافت اور قومی یکجہتی کا خوبصورت اظہار pic.twitter.com/9CoxXbSIXb
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) August 9, 2026

