مکہ دفاعی معاہدے کی خوشی میں اسلام آباد جگمگا اٹھا، شاندار آتش بازی

مکہ دفاعی معاہدے کی خوشی میں اسلام آباد جگمگا اٹھا، شاندار آتش بازی

مکہ دفاعی معاہدے کی تکمیل کی خوشی میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نیو بلیو ایریا میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، جس سے رات کا آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھا، شہریوں کی بڑی تعداد نے آتش بازی کا نظارہ کیا اور قومی جوش و جذبے کا اظہار کیا۔

ضلعی انتظامیہ اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مکہ دفاعی معاہدے کی خوشی منائی گئی،آتش بازی کے شاندار مناظر نے نیو بلیو ایریا کو روشن کردیا جبکہ شہریوں نے تقریب میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں :مکہ دفاعی معاہدہ امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے، اسحاق ڈار

پاکستان زندہ باد کے نعرے

آتش بازی کے دوران شہریوں میں خاصا جوش و خروش دیکھنے میں آیا، شرکا نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور تینوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے خوشی کا اظہار کیا،شہریوں کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ میں ہونے والا معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کی اہم علامت ہے۔

انتظامیہ کی نگرانی

خصوصی تقریب کے دوران انتظامی اور ٹریفک امور کی نگرانی کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، چیف ٹریفک آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی موقع پر موجود رہے،ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کی جانب سے منعقدہ تقریب کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی، جبکہ آتش بازی کے خوبصورت مناظر نے شہریوں کے لیے جشن کی خوشیوں کو مزید یادگار بنا دیا۔

editor

Related Articles