پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار علی رضا کے والد انتقال کرگئے۔اداکار نے اپنے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں اور چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کی۔
علی رضا نے اپنی پوسٹ میں قرآن کریم کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’بے شک ہم نے اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔اداکار نے بتایا کہ ان کے والد کا اچانک انتقال ہوا ہے۔ انہوں نے مداحوں سے اپنے والد کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی درخواست بھی کی۔
علی رضا کی جانب سے والد کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے، جبکہ سوگوار خاندان سے تعزیت بھی کی جارہی ہے۔