عمران خان کی صحت سے متعلق ماہرِ علمِ نجوم سامعہ خان کی بڑی پیشگوئی

عمران خان کی صحت سے متعلق ماہرِ علمِ نجوم سامعہ خان  کی بڑی پیشگوئی

سینئر صحافی و اینکر پرسن عاصمہ چوہدری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ماہرِ علمِ نجوم سامعہ خان نے عمران خان کی صحت سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ جولائی کے بعد صحت کے حوالے سے عمران خان کے ستارے ان کا ساتھ نہیں دے رہے۔

 انہوں نے دعویٰ کیا کہ ستاروں کے علم کے مطابق عمران خان کو ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہے۔

عمران خان کی رہائی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کسی بھی لانگ مارچ یا احتجاج کے ذریعے نہیں بلکہ صرف اور صرف ڈیل کےذریعے ہی ممکن ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کی کال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت بھی ٹائم پاس کررہے ہیں، جنوری میں ان کے پاس اچھا موقع تھا لیکن انہوں نے یہ موقع ضائع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرادی گئی

Related Articles