ربیع الاول کا چاند کب نظر آئے گا ، نئی پیشگوئی آگئی

ربیع الاول کا چاند کب نظر آئے گا ، نئی پیشگوئی آگئی

ربیع الاول کے چاند کی رویت سے متعلق اہم پیشگوئی سامنے آگئی، سپارکو کے مطابق ربیع الاول کا چاند 12 اگست کی رات 10 بج کر 37 منٹ پر پیدا ہوگا، جبکہ 13 اگست کی شام پاکستان میں اس کی رویت کے امکانات نہیں ہیں، اس حساب سے 14 اگست کو چاند نظر آنے اور 15 اگست کو یکم ربیع الاول ہونے کا امکان ہے۔

چاند کب پیدا ہوگا؟

سپارکو کے مطابق ربیع الاول کا نیا چاند 12 اگست کو رات 10 بج کر 37 منٹ پر پیدا ہوگا، 13 اگست کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 20 گھنٹے 53 منٹ ہوگی۔

13 اگست کو رویت کا امکان نہیں

فلکیاتی پیرامیٹرز کے مطابق 13 اگست کی شام پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ہیں، سپارکو کا کہنا ہے کہ دستیاب فلکیاتی شواہد بھی اسی جانب اشارہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :عمرہ زائرین کے لیے نئی پالیسی متعارف ،یکم ربیع الاول سے نافذ ہوگی

ساحلی علاقوں میں کیا صورتحال ہوگی؟

سپارکو کے مطابق پاکستان کی ساحلی پٹی پر 13 اگست کو غروب آفتاب اور غروبِ ماہ کے درمیان تقریباً 32 منٹ کا وقفہ ہوگا، تاہم اس کے باوجود چاند کی رویت کے امکانات نہیں ہیں۔

یکم ربیع الاول کب ہوگا؟

اگر 13 اگست کو ربیع الاول کا چاند نظر نہ آیا تو ماہِ صفر کے 30 دن مکمل ہونے کے بعد 15 اگست بروز ہفتہ یکم ربیع الاول 1448 ہجری ہونے کا امکان ہے۔

12 ربیع الاول کی متوقع تاریخ

اس حساب سے 12 ربیع الاول 1448 ہجری 26 اگست 2026 بروز بدھ کو ہونے کی توقع ہے، تاہم یہ تاریخ رویت ہلال کے حتمی اعلان سے مشروط ہوگی۔

حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی

ربیع الاول کے چاند کی حتمی رویت کا فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی، کمیٹی ملک کے مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی معتبر شہادتوں اور دیگر شواہد کا جائزہ لینے کے بعد یکم ربیع الاول کی حتمی تاریخ کا اعلان کرے گی۔

editor

Related Articles