عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرادی گئی

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرادی گئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرادی گئی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی، جو تقریباً 45 منٹ تک جاری رہی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔

ملاقات کے بعد دونوں کو ان کے اپنے اپنے سیلز میں منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جیل میں بڑی خواہش پوری کر دی گئی

اس سے قبل اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے ان کی بیٹی اور بھابھی نے بھی ملاقات کی۔

جیل کے کانفرنس روم میں ہونے والی یہ ملاقات بھی تقریباً 45 منٹ جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی کی صحت اور قانونی معاملات پر مشاورت کی گئی، جس کے بعد ان کی بیٹی اور بھابھی جیل سے روانہ ہوگئیں۔

Related Articles