شاہ سلمان کا شہباز شریف، محمد بن سلمان اور اردوان سے اظہار تشکر

شاہ سلمان کا شہباز شریف، محمد بن سلمان اور اردوان سے اظہار تشکر

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ دفاعی معاہدے کی مشترکہ کاوشوں پر سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان، پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی اور گہرے روابط کی توثیق ہے، یہ معاہدہ تینوں ممالک کے اتحاد اور مشترکہ اسٹریٹجک مفادات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی ہے۔

سعودی کابینہ کا اجلاس

سعودی خبر ایجنسی کے مطابق یہ بات شاہ سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کے اجلاس میں کہی گئی، جہاں خطے کی صورتحال اور علاقائی و عالمی امور پر بھی غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :مکہ معاہدہ خطے میں امن،سلامتی اور خوشحالی کے لیے ہے،وزیراعظم شہباز شریف

کشیدگی کم کرنے پر زور

سعودی کابینہ نے کہا کہ سعودی عرب دیگر ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کے ساتھ کشیدگی میں کمی کی کوششوں اور تنازعات کے سفارتی حل کی حمایت کے لیے اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ ہم آہنگی جاری رکھے ہوئے ہے۔

اہم آبی گزرگاہوں کا تحفظ

سعودی کابینہ نے آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری گزرگاہوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا، سعودی حکومت کے مطابق عالمی تجارت اور خطے میں استحکام کے لیے ان اہم آبی راستوں کا محفوظ رہنا ضروری ہے۔

دفاعی تعاون مزید مضبوط

مکہ دفاعی معاہدے کو سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی و اسٹریٹجک تعاون کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے تینوں ممالک نے باہمی تعاون اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

editor

Related Articles