ایئر انڈیا کے پائلٹ کا نشہ کرکے مسافر طیارہ اڑانے کا انکشاف، ڈوپ ٹیسٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

ایئر انڈیا کے پائلٹ کا نشہ کرکے مسافر طیارہ اڑانے کا انکشاف، ڈوپ ٹیسٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

ایئر انڈیا کی فوکٹ سے نئی دہلی جانے والی پرواز کے کپتان کے بارے میں حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے، جہاں ڈوپ ٹیسٹ میں چرس کے استعمال کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی 2379 کے کپتان کا دوسرا ڈوپ ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ یہ پرواز 4 اگست کو تھائی لینڈ کے سیاحتی جزیرے فوکٹ سے نئی دہلی کے لیے روانہ ہوئی تھی اور اس میں 137 مسافر جبکہ عملے کے 8 ارکان سوار تھے۔

 یہ بھی پڑھیں :پائلٹ اور کو پائلٹ کو ایک جیسا کھانا کیوں نہیں دیا جاتا؟ دلچسپ وجہ سامنے آ گئی

رپورٹس کے مطابق دورانِ پرواز طیارہ اچانک تقریباً 300 فٹ نیچے آگیا جس کے نتیجے میں کم از کم 20 مسافر اور عملے کے 4 ارکان زخمی ہوئے۔ واقعے کے وقت طیارے کا کپتان اپنی نشست پر موجود نہیں تھا اور پرواز کی نگرانی فرسٹ افسر کر رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پرواز کے نئی دہلی پہنچنے کے بعد کپتان کا طبی اور نشہ آور اشیا سے متعلق معائنہ کیا گیا، جس میں اس کے جسم میں ممنوعہ مادے کی موجودگی سامنے آئی۔ بعد ازاں تصدیق کے لیے دوبارہ ٹیسٹ بھی کیا گیا، جس کا نتیجہ بھی مثبت آیا۔

ذرائع کے مطابق دوسرے ٹیسٹ سے خاص طور پر چرس کے استعمال کی تصدیق ہوئی ہے۔ تاہم حکام کی جانب سے واقعے کی مکمل وجوہات اور پائلٹ کی پرواز کے دوران موجودگی سے متعلق مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :فضائی دنیا کا انوکھا اسکینڈل، بغیر لائسنس 900 پروازیں اڑانے والا پائلٹ گرفتار

بھارت کی وزارت شہری ہوا بازی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ طیارہ حادثات کی تحقیقات کرنے والے ادارے نے معاملے کی مزید چھان بین شروع کردی ہے۔ تحقیقات میں پرواز کے دوران پیش آنے والے اچانک بلندی میں کمی کے واقعے، عملے کے کردار اور دیگر متعلقہ پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب ایئر انڈیا کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ واقعے کے حوالے سے حتمی صورتحال تحقیقات مکمل ہونے کے بعد واضح ہوگی۔

editor

Related Articles