حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی

حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے پنشن نظام میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن پنشن فنڈ اسکیم 2024 پر عملی طور پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔ حکومت نے تمام وزارتوں، ڈویژنز اور متعلقہ محکموں کو نئے نظام کے تحت ضروری اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

حکومتی فیصلے کے تحت ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن پنشن فنڈ اسکیم 2024 کے قواعد جاری کیے جاچکے ہیں، جس کے بعد یہ منصوبہ عملی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ وفاقی حکومت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ اسکیم کے دائرے میں آنے والے تمام ملازمین کی تفصیلات مرتب کرکے متعلقہ ریکارڈ مکمل کیا جائے۔

 یہ بھی پڑھیں :وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی پنشن میں 7 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

وزارتوں اور ڈویژنز کو پابند کیا گیا ہے کہ نئے پنشن نظام کے تحت آنے والے ملازمین کی فہرستیں تیار کی جائیں۔ ملازمین سے متعلق ضروری معلومات اور دستاویزات اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو کے دفتر سے 15 روز کے اندر تازہ کروانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

حکومت نے ہر وزارت اور ڈویژن میں کم از کم گریڈ 17 کے افسر کو فوکل پرسن مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ افسر نئے پنشن فنڈ سے متعلق معاملات کی نگرانی کرے گا اور متعلقہ اداروں کے درمیان رابطے کو یقینی بنائے گا۔

وزارت خزانہ کے انسانی وسائل سے متعلق شعبے کو اسکیم پر عملدرآمد کی نگرانی اور اسے یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ دوسری جانب کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس کو اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو کے ساتھ مل کر سرکاری ملازمین کا جامع اور مکمل ڈیٹا تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نئے نظام کے تحت ملازمین کا ریکارڈ وزارت، ڈویژن، محکمہ اور گریڈ کی بنیاد پر مرتب کیا جائے گا تاکہ پنشن فنڈ سے متعلق معلومات منظم انداز میں محفوظ کی جاسکیں۔

 یہ بھی پڑھیں :حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی

حکومت نے تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو ہدایت کی ہے کہ نئے پنشن نظام پر عملدرآمد کے لیے ضروری افسران اور شعبے نامزد کیے جائیں اور مقررہ مدت کے اندر تمام مطلوبہ کارروائی مکمل کی جائے۔

وفاقی حکومت کے مطابق نئے نظام کو عملی شکل دینے کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور ملازمین کا درست ڈیٹا بنیادی اہمیت رکھتا ہے، جس کے لیے وزارت خزانہ نے بروقت اقدامات مکمل کرنے پر زور دیا ہے۔

editor

Related Articles