شہود علوی نے گھریلو خواتین سے متعلق کیا کہہ دیا،سوشل میڈیا صارفین برہم

شہود علوی نے گھریلو خواتین سے متعلق کیا کہہ دیا،سوشل میڈیا صارفین برہم

پاکستانی سینئر اداکار اور ہدایتکار شہود علوی کے گھریلو خواتین اور ازدواجی زندگی سے متعلق بعض تبصروں نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

شہود علوی حال ہی میں مارننگ شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اداکاراؤں لیلیٰ زبیری اور فہیمہ اعوان کے ساتھ میاں بیوی کے تعلقات اور ازدواجی زندگی میں پیش آنے والے مسائل پر گفتگو کی۔ گفتگو کے دوران شہود علوی نے کہا کہ بعض اوقات شوہروں کی دفتر اور دیگر مصروفیات کی وجہ سے ان کی توجہ بیوی سے ہٹ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اداکار کے مطابق گھر میں زیادہ وقت گزارنے والی خواتین کے کپڑوں یا جسم سے کھانا پکانے میں استعمال ہونے والی ادرک اور لہسن کی بو آسکتی ہے، جبکہ دفاتر میں موجود خواتین عموماً پرفیوم استعمال کرتی ہیں۔ شہود علوی نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ شوہروں کی توجہ برقرار رکھنے کے لیے ان کی پسند کا کھانا تیار کریں اور شوہر کے گھر آنے سے قبل خود کو بھی تیار کریں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر کی لائیو اسٹریمنگ کے دوران موت، مینا چن کی کہانی نے سب کو چونکا دیا

پروگرام کے دوران فہیمہ اعوان نے ازدواجی مسائل کے حل کے لیے تھراپی لینے کی بات کی تو شہود علوی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ کہیں تھراپسٹ بیوی کو ہی اپنے ساتھ نہ لے جائے۔ اداکار نے اپنی اہلیہ کو ڈرائیونگ، خریداری اور بلوں کی ادائیگی سمیت مختلف معاملات سکھانے کی اپنی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔

شہود علوی کے ان تبصروں کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آرہی ہیں۔ بعض صارفین نے ان کے خیالات سے اتفاق کیا جبکہ کئی افراد نے گھریلو خواتین سے متعلق ان کے تبصروں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

editor

Related Articles