شاہی شادی کا کیک یا عجائب گھر کا شاہکار؟ 500 کلو کی منفرد تخلیق

شاہی شادی کا کیک یا عجائب گھر کا شاہکار؟ 500 کلو کی منفرد تخلیق

پیرس میں ایک سعودی شاہی جوڑے کی شادی کے لیے ایسا غیر معمولی کیک تیار کیا گیا ہے جس نے اپنی جسامت اور خوبصورتی سے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

ہسپانوی پیسٹری شیف مارک سویز نے اوپیرا گارنیئر میں منعقدہ شادی کی تقریب کے لیے 500 کلوگرام وزنی اور 3.5 میٹر بلند دیو ہیکل کیک تیار کیا، جسے 33 ہزار ہاتھ سے بنائے گئے چینی کے پھولوں سے سجایا گیا ہے۔ اس منفرد تخلیق کو مکمل کرنے میں شیف اور ان کی ٹیم کو تقریباً ساڑھے 5 ماہ لگے، جبکہ مجموعی طور پر 1800 گھنٹے کی محنت صرف ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:5 سال سے تالاب ہی گھر بن گیا، 16 سالہ لڑکے کی پراسرار بیماری

کیک کی سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ اس کے پورے حجم میں حقیقی کیک کا حصہ صرف 0.1 فیصد ہے، جبکہ باقی ڈھانچہ شوگر پیسٹ اور سفید چاکلیٹ سے تیار کیا گیا ہے۔ اپنی اس تخلیق کو شیف مارک سویز نے اپنے کیریئر کا اب تک کا سب سے پیچیدہ منصوبہ قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق اس شاہکار کو حقیقت کا روپ دینے میں دوستوں اور خاندان نے بھی بھرپور تعاون کیا۔

500 کلوگرام وزنی یہ دیو ہیکل کیک اپنی منفرد ساخت اور ہزاروں چینی کے پھولوں کے باعث کسی عام شادی کے کیک کے بجائے عجائب گھر میں رکھے جانے والے فن پارے جیسا دکھائی دیتا ہے۔

editor

Related Articles