آئیسکو کا 12 اگست کو بجلی بندش کا شیڈول جاری، مختلف علاقوں میں کئی گھنٹے بجلی معطل رہے گی

آئیسکو کا 12 اگست کو بجلی بندش کا شیڈول جاری، مختلف علاقوں میں کئی گھنٹے بجلی معطل رہے گی

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے 12 اگست 2026ء بدھ کے لیے مختلف علاقوں میں عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کردیا ہے،ترجمان آئیسکو کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، ڈویلپمنٹ ورکس اور اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

اسلام آباد میں بجلی بندش

آئیسکو کے مطابق اسلام آباد سرکل میں صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے تک وحید آباد، کھنہ ڈاک، یو سی 2، برما، رحمان انکلیو، شریف آباد، سدھراں، وارس ویلی، کھڈرا پور، کھنہ ایسٹ اور غوری گارڈن کے علاقوں کو بجلی فراہم کرنے والے فیڈرز بند رہیں گے۔

ترامڑی، لہتراڑ روڈ اور آئی ایس آئی کے علاقوں میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی، جبکہ گھریال فیڈرز پر صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں :عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کردیا گیا

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بندش

راولپنڈی سٹی سرکل میں النور کالونی اور افوش فیڈرز پر صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی،راولپنڈی کینٹ سرکل میں جھتہ ہتھیال، بھال اور جرار کیمپ کے علاقوں میں صبح 5 بجے سے 10 بجے تک بجلی بند رہے گی،جیل پارک ون، کار چوک، محبوب شہید، پارک ویو، پنڈی بورڈ اور چوک پنڈوری فیڈرز پر صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

اٹک میں بجلی کی بندش

اٹک سرکل میں حسین آباد، لالہ زار اور انڈسٹریل اسٹیٹ باہتر کے علاقوں میں صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی بند رہے گی،کچہری، دارالاسلام کالونی، اٹک کینٹ اور ڈھوک فتح فیڈرز پر صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

جہلم کے علاقوں میں بھی بجلی بند

جہلم سرکل میں کریالہ، میٹرو سٹی، گرینڈ سٹی، بولانی، جکر اور ایف 9 چک دولت فیڈرز پر صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

جی ایس او سرکل کا شیڈول

جی ایس او سرکل میں 132 کے وی ٹی/لائن سنگجانی پیرودھائی (PWD-I) پر صبح 6 بجے سے 8 بجے تک بجلی بند رہے گی،132 کے وی جی ایس ایس روات II پاور ٹرانسفارمر T1 پر صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

اسی طرح 132 کے وی اے ڈبلیو سی ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی، برہان پر صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بجلی بند رہے گی،132 کے وی کہوٹہ سٹی، پلندری اور 132 کے وی نیو واہ، باہتر موڑ اور ملحقہ علاقوں میں صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہنے کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

آئیسکو ترجمان کے مطابق بجلی کی بندش ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، ترقیاتی کاموں اور اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کے باعث کی جارہی ہے، اگر کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہوگیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے قبل بھی بحال کی جاسکتی ہے۔

editor

Related Articles