پشاور کے تھانہ ارمڑ کی حدود میں اچ نہر چیک پوسٹ پر دھماکے اور حملے کی خبر جھوٹ ، کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا

پشاور کے تھانہ ارمڑ کی حدود میں اچ نہر چیک پوسٹ پر دھماکے اور حملے کی خبر جھوٹ ، کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا

پشاور کے تھانہ ارمڑ کی حدود میں اچ نہر چیک پوسٹ پر دھماکے اور مسلح حملے سے متعلق گردش کرنے والا دعویٰ جھوٹا اور من گھڑت ہے۔ اچ نہر چیک پوسٹ پر ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا اور نہ ہی پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا اور مانیٹرنگ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اچ نہر چیک پوسٹ پر دھماکہ ہوا ہے اور پولیس و مسلح حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ جاری ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ تحریک طالبان پاکستان نے مبینہ حملے کی ذمہ داری بھی قبول کرلی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :بارڈر پر عبرتناک شکست کے بعد افغان طالبان نے جھوٹی اور من گھڑت خبریں چلانا شروع کردیں

فیکٹ چیک کے مطابق مذکورہ دعووں کی حقیقت میں کوئی واقعہ موجود نہیں۔ تھانہ ارمڑ کی حدود میں واقع اچ نہر چیک پوسٹ پر نہ کوئی دھماکہ ہوا اور نہ ہی کوئی مسلح حملہ کیا گیا۔ پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کی اطلاع بھی درست نہیں نکلی۔

اسی طرح ٹی ٹی پی کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ بھی بے بنیاد ہے۔ چونکہ متعلقہ مقام پر کوئی حملہ ہی نہیں ہوا اس لیے ذمہ داری قبول کرنے سے متعلق گردش کرنے والی اطلاع بھی من گھڑت  ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :افغانستان کا سوشل میڈیا پر سردار عزیز کی ہلاکت سے متعلق جھوٹا اور من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب

پشاور میں اچ نہر چیک پوسٹ پر دھماکے اور حملے سے متعلق یہ غیرمصدقہ اطلاع سوشل میڈیا اور مانیٹرنگ پیغامات کے ذریعے پھیلائی گئی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔

editor

Related Articles