سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں پر کڑا وار، کرم میں 15 خوارج واصل جہنم

سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں پر کڑا وار، کرم میں 15 خوارج واصل جہنم

  سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ضلع کرم میں فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائی کی، جس کے دوران 15 خوارج ہلاک کیے جانے کی اطلاع ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے نتیجے میں 15 خوارج ہلاک ہوئے، جبکہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچنے اور علاقے میں ان کی نقل و حرکت محدود ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخواہ میں آپریشنز ، 10 خوارج جہنم واصل ،6 جوان شہید

کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔ اس کے علاوہ بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور دیسی ساختہ بم (IEDs) بھی قبضے میں لیے گئے، جنہیں علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال کیے جانے کا خدشہ تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کا مقصد علاقے میں موجود دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ان کے نیٹ ورک اور نقل و حرکت کو محدود کرنا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں :سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن ،ہنگو میں 100 سے زائد دہشتگردوں کی دراندازی ناکام بنا دی

آپریشن کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

editor

Related Articles