وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی وجہ سے نہیں بلکہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث لگائی جائے گی۔
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے معاون خصوصی ملک عدیل اقبال اور وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے شرکت کی۔
طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کی وجہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ نہیں بلکہ صوبے کی سیکیورٹی صورتحال ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کے لیے صوبائی اسمبلی سے منظوری لینے کی ضرورت نہیں۔
دوسری جانب سہیل آفریدی کے معاون خصوصی ملک عدیل اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف کا 4 اکتوبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا۔
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کسی ایمرجنسی یا گورنر راج کی حمایت نہیں کرتی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر راج اور ایمرجنسی کی دھمکیوں کو مسترد کردیا اور اپنے موقف سے پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان کیا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو سیاست کی بھینٹ چڑھانا غلط ہے، پالیسی میں تبدیلی لانا ہوگی۔