عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے کے باوجود حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا

عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے کے باوجود حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی ہے، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا،حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 27 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 3 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 404 روپے 97 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ ردوبدل صرف ایک دن کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ کا جنگ بندی سے انکار،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے صارفین کو فی لیٹر چند روپے کا ریلیف ملے گا۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں کے اخراجات پر بھی معمولی اثر پڑنے کی توقع ہے، تاہم عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آئندہ قیمتوں کے تعین میں اہم عنصر رہے گا۔

editor

Related Articles