پاکستان کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ شادی کی ایک تقریب سے سامنے آنے والی ان کی نئی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن میں وہ سفید شال میں انتہائی وجیہہ نظر آ رہے ہیں۔
فواد خان نے اپنے کیریئر کا آغاز موسیقی سے کیا، تاہم بعد میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور اپنی صلاحیتوں کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی الگ پہچان بنائی۔
گزشتہ چند برسوں کے دوران فواد خان کی اسکرین پر موجودگی نسبتاً کم رہی، جس کے باعث ان کے مداح ان کی نئی جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔ تاہم اب وہ پاکستانی فلموں میں دوبارہ بھرپور انداز میں کام کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور مسلسل تین فلمیں سائن کرنے کی اطلاعات بھی سامنے آچکی ہیں۔
حال ہی میں فواد خان کو ایک شادی کی تقریب میں اہلیہ صدف فواد خان کے ہمراہ دیکھا گیا۔ اداکار نے سفید شال اوڑھ رکھی تھی جبکہ صدف فواد خان بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔
وائرل تصاویر میں دونوں میاں بیوی کو شادی شدہ جوڑے کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ فواد خان اور صدف کی خوشگوار تصاویر نے مداحوں کی خاص توجہ حاصل کی۔
فواد خان کی طویل عرصے بعد اس طرح عوامی تقریب میں شرکت اور نئی تصاویر سامنے آنے پر ان کے مداح بھی خاصے خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کے انداز اور جوڑے کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے تصاویر پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
فواد خان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کی نئی تصاویر سامنے آتے ہی مداحوں کی جانب سے انہیں بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے۔