فیس بک کا کریئیٹرز کے لیے بڑا اعلان،نیا اے آئی فیچر سامنے آگیا

فیس بک کا کریئیٹرز کے لیے بڑا اعلان،نیا اے آئی فیچر سامنے آگیا

فیس بک نے کریئیٹرز کے لیے اپنی نئی اسٹینڈ الون ایپ ’’کریئیٹر اسٹوڈیو‘‘ باضابطہ طور پر متعارف کرا دی ہے، جس میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے کریئیٹرز کو اپنی کارکردگی کا جائزہ لینے، آڈینس بڑھانے اور کمیونٹی کے ساتھ بہتر انداز میں رابطہ رکھنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

نئی ایپ کی آئی او ایس پر وسیع پیمانے پر دستیابی جون میں محدود تعداد میں کریئیٹرز کے ساتھ آزمائش کے بعد شروع کی گئی ہے۔ فی الحال یہ ایپ امریکا اور کینیڈا میں آئی او ایس استعمال کرنے والے تمام فیس بک کریئیٹرز کے لیے دستیاب ہے۔

اے آئی اسسٹنٹ کریئیٹرز کو مشورے دے گا

کریئیٹر اسٹوڈیو میں فیس بک کا اے آئی کریئیٹر اسسٹنٹ بھی شامل کیا گیا ہے، جو ہر کریئیٹر کے مواد کے انداز، پوسٹس کی کارکردگی، آڈینس کی دلچسپی اور طے کردہ اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے ذاتی نوعیت کے مشورے فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے سرکاری نام کا اعلان کردیا گیا

کریئیٹرز کو مختلف چارٹس اور پیچیدہ اینالیٹکس دیکھنے کے بجائے براہ راست اے آئی اسسٹنٹ سے سوال کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔ مثال کے طور پر وہ پوچھ سکتے ہیں کہ پوسٹ کرنے کے لیے کون سا وقت بہتر ہے یا کمنٹس میں ان کی آڈینس کس بات پر زیادہ گفتگو کر رہی ہے۔

اے آئی اسسٹنٹ کے ساتھ گفتگو بھی جاری رکھی جاسکتی ہے، یعنی کریئیٹر ایک جواب کے بعد مزید سوالات کرکے اپنی پوسٹس اور آڈینس کی کارکردگی کو زیادہ تفصیل سے سمجھ سکتے ہیں۔

کمنٹس کے جواب بھی اےآئی تیار کرے گا

نئی ایپ میں اے آئی پر مبنی کمنٹ مینجمنٹ ٹول بھی شامل ہے، جو اہم کمنٹس کی نشاندہی کرتا ہے اور کریئیٹر کے اپنے انداز گفتگو کو مدنظر رکھتے ہوئے ممکنہ جوابات تجویز کرتا ہے۔ تاہم اے آئی خود سے جواب پوسٹ نہیں کرے گا۔ کریئیٹر پہلے تیار کردہ جواب کا جائزہ لے سکتا ہے، اس میں تبدیلی کرسکتا ہے اور اپنی منظوری کے بعد اسے شائع کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہائیڈروجن گاڑی نے رفتار کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا، 654 کلومیٹر فی گھنٹہ کا ریکارڈ

ایپ کھولنے پر کریئیٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر اہم کاموں کی ایک فہرست بھی دکھائی جائے گی۔ اس میں تازہ ترین پوسٹ کی کارکردگی دیکھنا، اہداف کی جانب پیش رفت کا جائزہ لینا اور ایسے کمنٹس کی نشاندہی کرنا شامل ہوسکتا ہے جن کے جواب ابھی باقی ہوں۔

میٹاکی نئی اسٹینڈ الون ایپس کا سلسلہ جاری

کریئیٹر اسٹوڈیو ان اسٹینڈ الون ایپس کی فہرست میں ایک اور اضافہ ہے جو میٹا حالیہ عرصے میں متعارف کرا رہا ہے۔ ان ایپس میں فیس بک گروپس کے لیے  ریڈٹ جیسے پلیٹ فارم ، انسٹاگرام دوستوں کے ساتھ عارضی تصاویر شیئر کرنے والی اےآئی انسٹنٹ پر مبنی گیمنگ ایپ’ پوکیٹ ‘اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے بچوں کے لیے کہانیاں تیار کرنے والی سٹوری کٹ شامل ہیں۔

نئی کریئیٹر اسٹوڈیو ایپ کے ذریعے فیس بک کا مقصد کریئیٹرز کو ایک ہی جگہ پر اپنی کارکردگی سمجھنے، آڈینس کے ساتھ رابطہ بہتر بنانے اور مواد سے متعلق فیصلے کرنے کے لیےاے آئی کی مدد فراہم کرنا ہے۔

editor

Related Articles