ایئرپورٹ پر 1 گھنٹے کی تاخیر، وجہ سامنے آئی تو مسافر بھی ہنس پڑے

ایئرپورٹ پر 1 گھنٹے کی تاخیر، وجہ سامنے آئی تو مسافر بھی ہنس پڑے

ایئرپورٹ پر پرواز میں تاخیر یا سامان دیر سے ملنا مسافروں کے لیے کوئی نئی بات نہیں، لیکن اگر سامان کے انتظار کی وجہ ایک سلو تھ بن جائے تو یقیناً یہ منظر کسی فلم سے کم نہیں ہوگا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک دلچسپ تصویر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک سلو تھ نے ایئرپورٹ کے بیگج کیروسل کو اپنی سواری بنا لیا اور 1 گھنٹے تک سامان کے ساتھ ساتھ چکر لگاتا رہا۔

تصویر کے مطابق سلو تھ نے ایک سوٹ کیس کو مضبوطی سے پکڑ رکھا ہے اور بیگج بیلٹ کے ساتھ انتہائی اطمینان سے سفر کر رہا ہے۔ جہاں مسافر اپنا سامان جلد از جلد حاصل کرنے کے لیے بے چینی سے بیلٹ کی جانب دیکھتے ہیں، وہیں یہ سست رفتار جانور بغیر کسی جلدی کے اپنی ہی دنیا میں مگن دکھائی دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اچانک آکٹوپس نے مچھیرے کا چہرہ جکڑ لیا، آگے جو ہوا وہ حیران کن تھا

دلچسپ منظر دیکھ کر مسافروں نے اپنے موبائل فون نکال لیے اور اس عجیب و غریب صورتحال کی تصاویر بنانے لگے۔ بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے سلو تھ کو کہیں پہنچنے کی کوئی جلدی ہی نہیں اور اس نے ایئرپورٹ کے بیگج کیروسل پر ایک مفت تفریحی سواری کا موقع حاصل کرلیا ہو۔

سلو تھ اپنی انتہائی سست رفتار کے لیے مشہور ہے اور عام طور پر زیادہ وقت درختوں پر آرام کرتے ہوئے گزارتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بیگج کیروسل پر اس کی موجودگی نے اس منظر کو مزید مزاحیہ بنا دیا۔

تصویر میں نظر آنے والا منظر سوشل میڈیا صارفین کے لیے خاصی دلچسپی کا باعث بن رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر واقعی کسی ایئرپورٹ پر ایسا واقعہ پیش آئے تو سامان کے لیے 1 گھنٹہ انتظار کرنا شاید اتنا برا نہ لگے۔

اگر کبھی ایئرپورٹ پر سامان کے انتظار کے دوران ایسا منظر واقعی سامنے آجائے تو شاید مسافروں کی پہلی ترجیح اپنا سوٹ کیس حاصل کرنا نہیں بلکہ اس غیر معمولی ’مسافر‘ کی ویڈیو بنانا ہوگی۔

editor

Related Articles