پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ کی علامہ اقبال کیخلاف انتہائی نامناسب، توہین آمیز گفتگو، عوام کا شدید ردعمل

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ کی علامہ اقبال کیخلاف انتہائی نامناسب، توہین آمیز گفتگو، عوام کا شدید ردعمل

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم علی شاہ کی جانب سے قومی شاعر علامہ محمد اقبال کے بارے میں دیے گئے ایک متنازع بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

بنوں میں ایک سیاسی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نسیم علی شاہ نے کہا کہایک خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا جس کا عذاب ہماری قوم اٹھا رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر سوالات

پی ٹی آئی رہنما کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، بعض صارفین کا کہنا ہے کہ کیا سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے کرتے اب پاکستان کی بنیادی فکری شناخت اور قیامِ پاکستان کے مقصد سے متعلق بھی سوالات اٹھائے جائیں گے۔

قومی شخصیات کا احترام

سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن قومی شخصیات اور ملک کی نظریاتی و تاریخی اساس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے،سوشل میڈیاصارفین نے مولانا نسیم علی شاہ کے بیان کو قومی شاعر علامہ محمد اقبال کے لیے انتہائی نامناسب اور توہین آمیز قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔

سیاسی رویوں پر بحث

صارفین کی جانب سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سیاسی اختلافات میں شدت کے باعث بعض اوقات کارکنان اور رہنما اپنے سیاسی قائدین کے بیانیے کی پیروی کرتے ہوئے قومی شخصیات اور حساس تاریخی حوالوں کے بارے میں بھی سخت زبان استعمال کرتے ہیں، جو معاشرے میں مزید تقسیم کا باعث بن سکتی ہےمولانا نسیم علی شاہ کے بیان پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے مزید ردعمل سامنے آنے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles