بنوں جلسے میں جانے کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا شاہی پروٹوکول، عوام غائب

بنوں جلسے میں جانے کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا شاہی پروٹوکول، عوام غائب

بنوں میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جلسے میں شرکت کے لیے جانے والی آمد نے سیاسی بحث چھیڑ دی۔ جلسے کے موقع پر وزیراعلیٰ کے طویل سکیورٹی پروٹوکول اور سیکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلے نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی، جبکہ جلسے میں عوامی شرکت بھی زیر بحث رہی۔

  وزیراعلیٰ کی آمد کے موقع پر سکیورٹی اور پروٹوکول کے نام پر گاڑیوں کی بڑی تعداد نے حکومتی طرزِ حکمرانی پر سوالات اٹھا دیے ہیں ،عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے بجائے حکومتی شخصیات کے شاہانہ پروٹوکول پر وسائل خرچ ہونا عوامی توقعات سے مطابقت نہیں رکھتا۔

عوام کو امن اور روزگار درکار

بنوں کے عوام کو درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین  کا کہنا ہے کہ صوبے کے شہری امن، روزگار، صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات کے منتظر ہیں۔ ایسے میں وزیراعلیٰ کی آمد پر طویل پروٹوکول اور گاڑیوں کا قافلہ عوامی خدمت کے بجائے شاہانہ طرزِ حکمرانی کا تاثر دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :چیک پوسٹیں ہٹانے کی بڑھک، کینٹ چھوڑنے سے گریز،سہیل آفریدی کی گھٹیا سیاسی شعبدہ بازی بے نقاب

جلسے کی عوامی شرکت بھی زیر بحث

جلسے میں عوام کی   کم شرکت کو بھی سوشل میڈیا صارفین نے حکومت کے لیے پیغام قرار دیا ہےان کا کہنا تھا کہ عوام کو محض سیاسی نعروں، جلسوں اور بڑے بڑے قافلوں کے بجائے عملی اقدامات اور اپنے مسائل کا حل چاہیے۔

سوشل میڈیا پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ کے پروٹوکول کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی سوالات اٹھائے،صارفین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت عوام کے قریب ہونے کا دعویٰ کرتی ہے تو حکومتی شخصیات کی آمدورفت میں غیر معمولی پروٹوکول کے بجائے سادگی اور عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دینی چاہیے۔

  بنوں کے جلسے نے ایک مرتبہ پھر یہ سوال کھڑا کردیا ہے کہ عوام کو شاہانہ قافلے اور سیاسی جلسے چاہییں یا امن، روزگار، ترقی اور بنیادی سہولیات؟ سہیل آفریدی جوعوام کو گمراہ کرنے کے لیے نعرے سادگی کے لگاتے ہیں لیکن ان کا طویل گاڑیوں پر مشتمل پروٹول دیکھ کر حیرانی ہوتی ہے ۔

editor

Related Articles