امریکی ٹی وی سیریز ’ہیروز‘ اور ’نیش ول‘ سے شہرت حاصل کرنے والی معروف ہالی ووڈ اداکارہ ہیڈن پینیٹیئر 36 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
اداکارہ کے نمائندے نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے، جبکہ ان کے والد اسکپ پینیٹیئر نے بھی بیٹی کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اداکارہ کے والد نے ہیڈن پینیٹیئر کو ایک باصلاحیت فنکارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہ صرف اپنے قریبی لوگوں بلکہ اسکرین پر انہیں دیکھنے والے لاکھوں مداحوں کی زندگیوں میں بھی خوشیاں بکھیریں۔
اہل خانہ نے ہیڈن کے انتقال پر مداحوں اور میڈیا سے مشکل وقت میں ان کی نجی زندگی کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔
ہیڈن پینیٹیئر کی موت کی وجہ تاحال باضابطہ طور پر سامنے نہیں آئی۔ ان کے اہل خانہ نے بھی موت کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔ہیڈن نے کم عمری میں اداکاری کا آغاز کیا تھا اور بعد میں مشہور سائنس فکشن سیریز ’ہیروز‘ میں سپر پاور رکھنے والی چیئر لیڈر کلیئر بینیٹ کا کردار ادا کرکے عالمی شہرت حاصل کی۔
وہ ٹی وی سیریز ’نیش ول‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کرچکی تھیں اور اپنی اداکاری کے باعث دنیا بھر میں مداحوں کا ایک بڑا حلقہ رکھتی تھیں۔