کیا دونوں کی راہیں جدا ہوگئیں؟‘ عائزہ خان اور دانش تیمور سے متعلق نئی افواہیں

کیا دونوں کی راہیں جدا ہوگئیں؟‘ عائزہ خان اور دانش تیمور سے متعلق نئی افواہیں

پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ عائزہ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، ان کی حالیہ معنی خیز پوسٹ کے بعد شوہر اور اداکار دانش تیمور کے ساتھ اختلافات اور علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگی ہیں۔

عائزہ خان نے ’پیارے افضل‘، ’میرے پاس تم ہو‘، ’چپکے چپکے‘ اور ’میں‘ جیسے مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری سے شہرت حاصل کی، جبکہ ان کے شوہر دانش تیمور بھی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نمایاں اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ دانش تیمور ان دنوں مسلسل کامیاب ڈراموں میں نظر آ رہے ہیں، جبکہ عائزہ خان نے فی الحال شوبز سے وقفہ لے رکھا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:نمرہ خان کی دوسری شادی ناکام، فضاعلی کا سابق شوہر کے بیان پر ردعمل

حال ہی میں دانش تیمور نے اپنے مقبول ڈرامے ’ہمراہی‘ کے اختتام پر کراچی کے نیوپلیکس سنیما میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا، تاہم عائزہ خان اس تقریب میں نظر نہیں آئیں۔ مداحوں کی توجہ اس بات پر بھی گئی کہ 8 اگست کو ان کی نکاح کی سالگرہ تھی، لیکن دونوں کی جانب سے ایک دوسرے کے لیے کوئی خصوصی پوسٹ سامنے نہیں آئی۔

اسی دوران عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی، جس میں وہ نائٹ گاؤن میں دونوں ہاتھوں سے اپنے کان ڈھانپے ہوئے نظر آئیں۔ ان کے چہرے کے تاثرات بھی کافی سنجیدہ اور بےتاثر دکھائی دیے۔

یہ بھی پڑھیں :معروف ٹک ٹاکر کے ساتھ افسوس ناک واقعہ،اہم پیشرفت سامنے آگئی

عائزہ خان کی اس پوسٹ کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مختلف قیاس آرائیاں شروع کردیں۔ بعض مداحوں کا کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان معاملات پہلے جیسے نہیں رہے، جبکہ کچھ نے عائزہ کی ’ہمراہی‘ کی تقریب میں عدم شرکت کو بھی ان افواہوں سے جوڑ دیا۔

کچھ صارفین نے یہاں تک قیاس کیا کہ شاید عائزہ خان اور دانش تیمور نے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جبکہ دیگر نے دعویٰ کیا کہ دانش تیمور کی جانب سے مبینہ طور پر نظر انداز کیے جانے کے باعث عائزہ نے اپنی زندگی کے حوالے سے کوئی نیا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم، عائزہ خان اور دانش تیمور کی جانب سے تاحال کسی علیحدگی یا طلاق کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی، اس لیے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان قیاس آرائیوں کو فی الحال محض افواہیں ہی قرار دیا جا سکتا ہے۔

editor

Related Articles