اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک بھر میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ، متعدد علاقے زیر آب آگئے ، ندی نالوں میں طغیانی ، پانی گھروں میں داخل ہو گیا ۔
راولپنڈی کے علا قے شمس آباد میں 115 ، کمرشل مارکیٹ میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ ، کٹاریاں اور گوالمنڈی کےمقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح خطر ناک حد تک بلند ہوگئی جس کے باعث خطرے کے سائرن بجا دئیے گئے ، این ڈی ایم اے کی جانب سے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا ۔
تمام متعلقہ محکموں کو کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار رہنے کا حکم جاری کر دیا گیا ، شہریوں کو نالے سے دور رہنے کی ہدایت جاری
ادھر اسلام آباد کے کے علاقے بلیو ایریا ، شکر پڑیاں ، ایف سیون فور ، بری امام، زیرو پوائنٹ سمیت مخلتف علاقوں میں شدید بارش ہوئی جس کے باعث پانی سڑکوں پر جمع ہو گیا او ر ٹریفک روانی شدید متاثر ہوئی ۔