رجب بٹ نے مہنگی گاڑیوں اور دولت کی نمائش کی وجہ بتا دی

رجب بٹ نے مہنگی گاڑیوں اور دولت کی نمائش کی وجہ بتا دی

پاکستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر اپنی دولت، مہنگی گاڑیوں اور طرز زندگی کی نمائش سے متعلق اہم وضاحت کردی۔

حالیہ انٹرویو میں رجب بٹ نے بتایا کہ بطور کانٹینٹ کریئیٹر ان کی روزمرہ زندگی کی نمایاں سرگرمیاں بھی ان کے وی لاگز کا حصہ بن جاتی ہیں، اسی لیے وہ اپنی مہنگی اشیا اور طرز زندگی کو بھی ناظرین کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

رجب بٹ کا شمار ان پاکستانی یوٹیوبرز میں ہوتا ہے جو اپنے کانٹینٹ کے ساتھ ساتھ مختلف تنازعات کے باعث بھی خبروں میں رہتے ہیں۔ ان کی شخصیت اور انداز زندگی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آتی رہتی ہیں، جہاں کچھ لوگ ان کے انداز کو پسند کرتے ہیں جبکہ بعض صارفین دولت کی زیادہ نمائش پر تنقید کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سیف علی خان نے عالمی جنگوں کے اثرات پر بات کر دی، بچوں کے خوف کا انکشاف

دولت کی نمائش سے متعلق سوال پر رجب بٹ نے کہا کہ وہ اپنی مالی حیثیت چھپانے کے بجائے اسے اپنے کانٹینٹ کا حصہ بناتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ یوٹیوب سے وابستہ ہوتے ہوئے 5 کروڑ روپے کی گاڑی خریدتے ہیں تو اس پر وی لاگ بنانا بھی ان کے لیے ایک فطری عمل ہے۔

یوٹیوبر نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ کانٹینٹ کریئیٹرز کسی کی سالگرہ جیسی تقریب میں بھی ویڈیو کے لیے مواد تلاش کرلیتے ہیں، تو پھر ان کی اپنی زندگی میں ہونے والی بڑی اور مہنگی چیزیں بھی وی لاگ کا حصہ کیوں نہ بنیں۔

یہ بھی پڑھیں:جانی ڈیپ کے مداحوں کے لیے بڑی خبر، جیک اسپیرو کی واپسی کے امکانات روشن

رجب بٹ کے مطابق یوٹیوب پر ناظرین کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے ویڈیوز کو دلچسپ بنانا ضروری ہے، اسی وجہ سے وہ اپنی گاڑیوں، طرز زندگی اور دیگر نمایاں چیزوں کو بھی ویڈیوز میں دکھاتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے لیے دولت کی نمائش صرف ذاتی شوق نہیں بلکہ ان کے کانٹینٹ بنانے کے انداز کا بھی ایک حصہ ہے۔

editor

Related Articles