یوٹیوب پر طویل ویڈیوز دیکھنے والے صارفین کے لیے شارٹس بعض اوقات وقت کا بڑا ضیاع بن سکتی ہیں۔ مختصر ویڈیوز کی مسلسل اسکرولنگ شروع کرنے کے بعد کئی افراد کو اسے روکنا مشکل محسوس ہوتا ہے۔
یوٹیوب نے 2020 میں ٹک ٹاک کے انداز کی مختصر ویڈیوز کے لیے ’شارٹس‘ متعارف کرائے تھے۔ اگرچہ یہ فیچر لاکھوں صارفین میں مقبول ہے، لیکن ہر شخص اسے اپنی فیڈ میں دیکھنا پسند نہیں کرتا۔
اچھی بات یہ ہے کہ یوٹیوب کی ٹائم مینجمنٹ سیٹنگ کے ذریعے شارٹس فیڈ کی حد 0 منٹ مقرر کی جا سکتی ہے، جس کے بعد ہوم فیڈ میں شارٹس سیکشن نظر نہیں آئے گا۔ یہ آپشن اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں ڈیوائسز پر دستیاب ہے۔
شارٹس فیڈ کیسے بند کریں؟
سب سے پہلے اپنے فون میں یوٹیوب ایپ کھولیں۔ اس کے بعد نیچے موجود ’You‘ ٹیب پر جائیں اور اوپر دائیں جانب موجود گیئر آئیکون پر ٹیپ کرکے سیٹنگز کھولیں۔
سیٹنگز میں ’ ٹائم منیجمنٹ ‘ کے آپشن پر جائیں۔ یہاں ’شارٹ ٹائم لیمٹ‘ کا آپشن موجود ہوگا۔ اسے کھول کر 0 منٹ منتخب کریں۔ سیٹنگ محفوظ ہونے کے بعد یوٹیوب کی ہوم فیڈ پر اسکرول کرتے ہوئے شارٹس سیکشن نظر نہیں آئے گا۔ یوں آپ اپنی یوٹیوب فیڈ کو اپنی ضرورت کے مطابق رکھ سکتے ہیں اور غیر ضروری شارٹس اسکرولنگ سے بچنے میں مدد لے سکتے ہیں۔

