یاسر عرفات کے پائلٹ سے محبت، فریال گوہر نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا دکھ سنا دیا

یاسر عرفات کے پائلٹ سے محبت، فریال گوہر نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا دکھ سنا دیا

پاکستانی اداکارہ فریال گوہر نے اپنی زندگی کی ایک ایسی محبت کی کہانی بیان کی ہے جس کا اختتام ایک المناک حادثے پر ہوا۔

فریال گوہر نے پروگرام ’مذاق رات‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی زندگی کی محبت سے منگنی کر چکی تھیں۔ ان کے مطابق وہ فلسطینی شہری اور فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے پائلٹ تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ایک مرتبہ دوران پرواز طیارہ ریت کے طوفان میں پھنس گیا۔ طیارے میں موجود ایندھن کم تھا اور لینڈنگ ممکن نہیں تھی۔ فریال گوہر کے مطابق ان کے منگیتر نے یاسر عرفات کو طیارے کے باتھ روم میں محفوظ کیا اور اسے بند کردیا، جبکہ خود طیارے کو ایک خطرناک انداز میں نیچے لے گئے تاکہ یاسر عرفات کی جان بچائی جا سکے۔

 

یہ بھی پڑھیں:گووندا سے علیحدگی ختم، سنیتا آہوجا نے طلاق کا مقدمہ واپس لے لیا

فریال گوہر کے مطابق اس واقعے میں ان کے منگیتر شہید ہوگئے۔ یہ سانحہ ان کی شادی سے صرف 2 ہفتے قبل پیش آیا تھا۔ وہ اسپتال منتقل کیے جاتے ہوئے ایمبولینس میں دم توڑ گئے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے منگیتر کے پاس ایک لاکٹ تھا جو فریال نے انہیں دیا تھا اور اس پر ان کی شادی کی تاریخ کندہ تھی۔ آخری وقت میں انہوں نے یہ لاکٹ ان کے ساتھ موجود ایک پاکستانی ڈاکٹر کے حوالے کرتے ہوئے فریال تک پہنچانے کی خواہش ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں:میرا اور گھریلو ملازمہ کے جھگڑے کی حقیقت سامنے آگئی، پولیس انکوائری مکمل

فریال گوہر کے مطابق کئی برس بعد وہ ڈاکٹر ان سے ملے اور انہیں وہ لاکٹ واپس کیا، جو ان کے لیے آج بھی اس محبت اور المناک یاد کی علامت ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ وقت گزرنے کے باوجود وہ اپنی اس محبت کو نہیں بھولیں اور یہ واقعہ ان کی زندگی کی ان یادوں میں شامل ہے جو آج بھی ان کے دل کے بہت قریب ہیں۔

editor

Related Articles