حبس ، گرمی یا پھر بادل برسیں گے ؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

حبس ، گرمی یا پھر بادل برسیں گے ؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

محکمہ موسمیات نے لاہور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بارشوں کے حوالے سے پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا مطلع جزوی ابر آلودہے اور بارش کا امکان موجودہے تاہم شہر میں ہوا چلنا کا سلسلہ تھمنے کے باعث حبس میں اضافہ ہوگیاہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34،اور کم سے کم 28 ڈگری سنٹی گریڈ ہوگاجبکہ شہر میں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی جس میں نمی کا تناسب 87 فیصد تک جانے کا امکان موجود ہے۔

اسلام آباد میں آج پھر بارش کا سلسلہ جاری ہے اوروفاقی دارالحکومت کا درجہ حرارت گزشتہ روز کی نسبت 3 ڈگری کم ریکارڈکیاگیا ہے، شہر اقتدار کا درجہ حرارت صبح کے وقت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈجبکہ آج زیادہ سے زیادہ پارہ 29 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں بھی آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، اسلام آباد میں آج پھر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق  کراچی میں بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری ہے اورآج دن بھر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، کراچی کا درجہ حرارت صبح کے وقت ہی 29 ڈگری تک پہنچ گیا  جبکہ شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مون سون کا چھٹا اسپیل کب تک جاری رہے گا؟ پی ڈی ایم اے نے خبردار کردیا

ایک ہفتے سے زائد انتہائی سخت گرمی کے بعد ضلع خیبر کے علاقے باڑہ اور جمرود میں ہلکی بارش سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا ہے، اس وقت بھی بادل چھائے ہوئے ہیں ،بارش نے باڑہ کی عوام کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دی ہیں ۔

دوسری طرف ملکۂ کوہسار مری میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں موسم خوشگوار ہوگیا ہے، مری میں کم سے کم درجۂ حرارت 19 اورزیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈتک جانے کاامکان ہے ، بادلوں اور بارش کے باعث فضا میں تازگی محسوس کی جارہی ہے اور پہاڑی مناظر مزید دلکش ہوگئے ہیں ۔

دوسری جانب اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، اٹک، حضرو، گجرات، صوابی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش   کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے جبکہ بعض علاقوں میں بارشی پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

شدید بارش کے باعث سڑکیں پانی سے بھر گئیں جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ راولپنڈی میں نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد انتظامیہ نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ جاری کر رکھا ہے۔

editor

Related Articles