عثمان غازی پھر یاد آئیں گے؟ براک اوزچیویت نئے کردار کے ساتھ واپس آگئے

عثمان غازی پھر یاد آئیں گے؟ براک اوزچیویت نئے کردار کے ساتھ واپس آگئے

ترک ڈرامہ ’عثمان غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرکے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار براک اوزچیویت ایک بار پھر نئے کردار کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق براک اوزچیویت نئی ڈرامہ سیریز ’گونی شن دوغدو یر‘ میں کنان کوزان کا کردار ادا کریں گے۔ اداکار کی نئے کردار کے ساتھ واپسی نے ان کے مداحوں میں خاصی دلچسپی پیدا کردی ہے، خصوصاً پاکستانی ناظرین براک اوزچیویت کو ’عثمان غازی‘ کے کردار میں بے حد پسند کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:طلاق کی افواہوں کے بیچ دانش تیمور کے خاندان کا پہلا بیان سامنے آگیا

نئی ڈرامہ سیریز میں براک اوزچیویت کا کردار ان کے سابق کردار سے مختلف ہوگا، جس کے باعث مداح یہ جاننے کے لیے بھی بے تاب ہیں کہ اداکار اس بار کس انداز میں نظر آئیں گے۔ براک اوزچیویت نے ’عثمان غازی‘ میں عثمان بے کا مرکزی کردار ادا کیا تھا، جس نے انہیں پاکستان سمیت کئی ممالک میں غیر معمولی شہرت دلائی۔

editor

Related Articles