سونے کی قیمت کو پھر پر لگ گئے، فی تولہ بھاؤ میں بڑا اضافہ

سونے کی قیمت کو پھر پر لگ گئے، فی تولہ بھاؤ میں بڑا اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فی تولہ سونا 5 ہزار 200 روپے مہنگا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 458 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 9 ہزار 67 روپے ہوگئی ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ

سونے کے ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 24 قیراط فی تولہ چاندی 210 روپے مہنگی ہوکر 7 ہزار 379 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:انشورنس صارفین کے لیے بڑا ریلیف، کلیمز کی ادائیگی کی نئی ٹائم لائنز تجویز

عالمی مارکیٹ میں سونا 52 ڈالر مہنگا

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 52 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 547 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 77 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی۔

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث ملک میں زیورات کی خریداری مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں عالمی مارکیٹ کی صورتحال کے باعث قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

editor

Related Articles