فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے شامی وزیرِ خارجہ اسعد حسن الشیبانی کی ملاقات ، دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے شامی وزیرِ خارجہ اسعد حسن الشیبانی کی ملاقات ، دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے شام کے وزیرِ خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔

پاکستان فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شام کے وزیرِ خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی اور دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شام کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور عالمی امن و علاقائی استحکام سے متعلق پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :یادگار فتح کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے مشترکہ سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر شامی وزیرِ خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، دفاع و سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کا عزم کیا۔

editor

Related Articles