پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا، نئی قیمت سامنے آگئی

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا، نئی قیمت سامنے آگئی

 مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 303 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مٹی کے تیل کی نئی قیمت سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ حالیہ اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 300 روپے 85 پیسے فی لیٹر سے بڑھ کر 303 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ تازہ قیمت کا اعلان 21 اگست کو کیا گیا اور یہ تبدیلی ملک میں نافذ نئے روزانہ قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت سامنے آئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :مہنگائی کے ستائے عوام کو بڑا ریلیف، مٹی کا تیل سستا ہو گیا

مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور دیگر لاگت کے عوامل میں اتار چڑھاؤ کے باعث پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔

مٹی کے تیل کے علاوہ حکومت نے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔ وزارت توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

 یہ بھی پڑھیں :پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بار بار کیوں بدلتی ہیں؟ وزیر پیٹرولیم نے وجہ بتا دی

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 22 سے 24 اگست تک نافذ رہیں گی۔

editor

Related Articles