جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر لی

جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر لی

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ کا سب سے زیادہ کیچز کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

جو روٹ نے ہیڈنگلے میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کرنے والے فیلڈر(وکٹ کیپر کے علاوہ) کا اعزاز حاصل کر لیا۔

جو روٹ نے آسٹریلیا کے اسٹار کھلاڑی اسٹیو اسمتھ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بطور فیلڈر سب سے زیادہ کیچز کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

 یہ بھی پڑھیں :انگلش بیٹر جوروٹ نے جاوید میانداد کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا

روٹ نے جمعے کو ہیڈنگلے میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے دوران آرچر کی گیند پر اذان اویس کا تیز رفتار کیچ لیگ سلپ پر پکڑ کر اسٹیو اسمتھ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

یہ جو روٹ کا ٹیسٹ کرکٹ میں بطور فیلڈر 219واں کیچ تھا۔ اسمتھ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 218 کیچز کیے ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز اور 103رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

 یہ بھی پڑھیں :لیڈز ٹیسٹ کا پہلا روز، پاکستان کی پوری ٹیم 171 رنز پر ڈھیر

238 رنز کے خسارے سے پاکستان نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تاہم دوسری اننگز میں بھی پاکستان بیٹنگ مکمل ناکام ہوگئی۔

پوری ٹیم 38ویں اوور میں 135 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان کو اننگز اور 103رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

editor

Related Articles