موبائل صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر

موبائل صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پری پیڈ موبائل صارفین کے لیے اہم سہولت کا اعلان کرتے ہوئے ری چارج اور موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر کردی ہے، نئے فیصلے کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگا۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر کے تمام موبائل آپریٹرز کے پری پیڈ صارفین کے ری چارج اور بیلنس کے لیے کم از کم 180 دن کی مدت مقرر کی گئی ہے، جس سے صارفین کو بار بار بیلنس ختم ہونے یا ری چارج کی میعاد ختم ہونے کی پریشانی سے نجات ملے گی۔

30 دن کی پابندی ختم

اس سے قبل پری پیڈ صارفین کو عموماً ری چارج کے بعد بیلنس استعمال کرنے کے لیے 30 دن کی مدت دی جاتی تھی، نئی پالیسی کے تحت یہ مدت بڑھا کر کم از کم 180 دن کردی گئی ہے۔

مثلاً اگر کوئی صارف 20 تاریخ کو ری چارج کرتا تھا تو موجودہ طریقہ کار کے تحت 30 دن بعد اس ری چارج کی مدت ختم ہوسکتی تھی، تاہم نئے نظام میں کم از کم 180 دن تک بیلنس کی میعاد برقرار رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں :اینڈرائیڈ موبائل صارفین ہو جائیں خبردار! یوٹیوب کااہم اعلان

ختم شدہ بیلنس بھی واپس ملے گا

پی ٹی اے کے مطابق اگر بیلنس کی میعاد ختم ہوجائے تو بعد میں دوبارہ ری چارج کرنے کی صورت میں ختم شدہ بیلنس خودکار طور پر بحال کردیا جائے گا، بشرطیکہ سم قابلِ استعمال حالت میں ہو۔

صارفین کو بڑا فائدہ

اس فیصلے سے بالخصوص وہ صارفین فائدہ اٹھائیں گے جو موبائل فون کا استعمال محدود کرتے ہیں یا جنہیں بار بار ری چارج کی ضرورت نہیں پڑتی، ایسے صارفین کو کم مدت میں بیلنس ختم ہونے کے باعث دوبارہ رقم خرچ کرنے کی ضرورت کم ہوگی۔

صارفین کے حقوق کا تحفظ

پی ٹی اے نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد صارفین کے حقوق کا تحفظ اور ٹیلی کمیونیکیشن شعبے میں منصفانہ کاروباری ماحول کو فروغ دینا ہے،نئے فیصلے کے بعد پری پیڈ صارفین کو ری چارج کی میعاد کے حوالے سے پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ سہولت حاصل ہوگی، جبکہ 180 دن کی کم از کم مدت یکم اکتوبر 2026 سے نافذ ہوگی۔

editor

Related Articles