چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد نے ملاقات کی ہے جس میں علاقائی و عالمی صورتحال، پاکستان کے سکیورٹی تناظر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس اسکول کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے ایک وفد نے پاکستان کے دورے کے دوران ملاقات کی ہے۔

 ملاقات میں علاقائی و عالمی صورتحال، پاکستان کے سکیورٹی تناظر پر تبادلہ خیال کیا گیا، خطے اور اس سے باہر امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کی کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس بات پر زور دیا کہ سوشل میڈیا پروپیگنڈے کے خلاف نوجوانوں کا مثبت اور بامعنیٰ کردار ضروری ہے، نوجوان نسل کو حقائق پر مبنی سوچ اپنانے کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی و عالمی صورتِ حال اور پاکستان کے سیکیورٹی منظر نامے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام اور خوش حالی کے فروغ کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں :یادگار فتح کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

آئی ایس پی آر کے مطابق ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے پاکستان کے دورے کے تجربات کو شاندار قرار دیا ہے۔

قبل ازیں کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے بھی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ، جس دوران پاکستان اور کویت کے دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے وزارت دفاع میں ملاقات کی،کویتی وفد میں کویتی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل خالد درج سعد الشریعان بھی شامل تھے۔

editor

Related Articles