درِ نجات کی کہانی میری زندگی جیسی ہے، یاسر نواز کی بہن کا انکشاف

درِ نجات کی کہانی میری زندگی جیسی ہے، یاسر نواز کی بہن کا انکشاف

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا مقبول ڈرامہ’درِ نجات‘اپنی کہانی کے باعث ناظرین کی توجہ حاصل کر رہا ہے، تاہم یاسر نواز کی بہن انزلنا نواز نے ڈرامے کی ابتدائی کہانی کو اپنی زندگی سے مشابہ قرار دے دیا۔

عمیرہ احمد کی تحریر اور ثاقب خان کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامے ’’درِ نجات‘‘ کی کہانی روحانیت، عقائد، خواہشات اور ایک نوجوان لڑکی کے ذاتی سفر کے گرد گھومتی ہے۔

معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر انزلنا نواز نے ڈرامے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس میں شیریار منور کی اداکاری کی وجہ سے بھی دلچسپی لے رہی ہیں، کیونکہ وہ ان کے پسندیدہ اداکار ہیں۔ انزلنا نواز کے مطابق ڈرامے کی ابتدائی کہانی نے انہیں اپنی نوجوانی کے دن یاد دلا دیے، جب وہ بھی ایک لڑکے کی محبت میں گرفتار تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:لیجنڈ گلوکارہ آشا بھوسلے کا آخری ریکارڈ کیا گیا گانا ریلیز کیلئے تیار

انہوں نے بتایا کہ وہ نوعمری میں اس لڑکے سے ملنے کے لیے گھر سے چپکے سے اس کی گاڑی تک چلی گئی تھیں۔ اسی دوران ان کے بھائی یاسر نواز کی منگنی کی تقریب جاری تھی اور گھر کے تمام افراد تقریب میں مصروف تھے۔

انزلنا نواز نے اپنی اس حرکت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت انہوں نے اپنے والد اور تینوں بھائیوں کے بارے میں بھی نہیں سوچا، حالانکہ ان کا تعلق ایک قدامت پسند بلوچ خاندان سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کو خوفزدہ کرنے والا پینی وائز،معروف برطانوی اداکار انتقال کرگئے

ان کے مطابق جب وہ واپس تقریب میں پہنچیں تو گھر کے افراد ناراض تھے، تاہم ان کے والد نے بھائیوں کو خاموش کرایا۔ انزلنا کا کہنا تھا کہ ان کے والد اس واقعے سے انتہائی مایوس ہوئے تھے کیونکہ وہ اس لڑکے کو پسند نہیں کرتے تھے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ آج انہیں اپنی اس حرکت پر افسوس ہے اور وہ سمجھتی ہیں کہ انہوں نے ایک خاص خاندانی تقریب ایسے شخص کی خاطر خراب کردی جو اس کے قابل نہیں تھا۔ انزلنا نواز نے کہا کہ ان کی زندگی کے اس واقعے کی مزید تفصیلات وہ آئندہ شیئر کریں گی۔

editor

Related Articles