این ڈی ایم اے نے موسم سے متعلق الرٹ جاری کردیا

این ڈی ایم اے نے موسم سے متعلق الرٹ جاری کردیا

وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) میں ایمرجنسی رسپانس کمیٹی (ERC) کا 18واں اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کی۔این ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک، پی ڈی ایم اے، محکمہ موسمیات اور متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

 اجلاس میں ملک کی موجودہ موسمی صورتحال، درجہ حرارت میں اضافے، دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور آئندہ دنوں میں متوقع موسمی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

مون سون کا فعال نظام موجود نہیں

این ڈی ایم اے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں اس وقت مون سون کا کوئی فعال نظام موجود نہیں، تاہم آئندہ دنوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔

 الرٹ رہنے کی ہدایت

اجلاس میں کہا گیا کہ زیادہ درجہ حرارت والے علاقوں میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے ممکنہ اثرات کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں اور ضروری انتظامات مکمل رکھیں۔

 یہ بھی پڑھیں :گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا پہاڑی علاقوں کے لیے الرٹ

موسمی صورتحال کی مسلسل نگرانی

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (NEOC) کے ذریعے ملک کی موسمی اور ہائیڈرولوجیکل صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔

بروقت وارننگز جاری کرنے کی ہدایت

اجلاس میں موسمی صورتحال میں کسی بھی ممکنہ تبدیلی کی صورت میں بروقت وارننگز اور ایڈوائزریز جاری کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

اداروں میں رابطہ برقرار رکھنے پر زور

وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح پر متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور کوآرڈینیشن برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا،وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے کسی بھی ممکنہ موسمی یا ہائیڈرولوجیکل خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنی آپریشنل تیاری برقرار رکھیں۔

عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا

این ڈی ایم اے کے مطابق این ای او سی کے ذریعے ملک کی موسمی اور ہائیڈرولوجیکل صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری رہے گی، جبکہ ممکنہ خطرات کے حوالے سے عوام اور متعلقہ اداروں کو بروقت آگاہ کرنے کے لیے صورتحال کے مطابق ایڈوائزریز جاری کی جائیں گی۔

editor

Related Articles