اسلام آباد: 1965 کی جنگ کے دوران پاک بحریہ کے جانبازوں کی شجاعت اور قربانیوں کی یاد میں یومِ بحریہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب کے دوران شہداء کے لیے قرآن خوانی اور خصوصی دعائیں کی گئیں۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یادگارِ شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے شہداء کے اہلِ خانہ سے بھی ملاقات کی اور ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سومناتھ کے دوران قائم ہونے والی بہادری کی روایت آج بھی برقرار ہے۔
انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق کے دوران پاک بحریہ نے بھارتی بحریہ کے خلاف کامیاب ڈیٹرنس کا مظاہرہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یومِ بحریہ کے سلسلے میں تقریبات ملک بھر میں منعقد کی گئیں۔